کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ انٹرنیشنل
بک فیئر اختتام کو پہنچا۔
پانچ
روزہ کتب میلے میں آخری روز بھی طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت
کی۔
کراچی میں جاری اٹھارویں انٹر نیشنل بک فیئر کا
اختتام ہوگیا۔
آخری روز بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں کتب میلے
میں شرکت کی۔
طلبہ و طالبات نے اپنی من پسند کتابیں خریدیں۔
سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ادبی شخصیات نے بھی
بک فیئر میں شرکت کی۔
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسیاں
بنانی ہیں جن کا فائدہ عوام کو ہو۔ پاکستان کو اپنی منزل پر پہنچائیں گے۔
کتب میلے میں اتوار کے روز سب سے زیادہ رش ریکارڈ
کیا گیا تھا۔
منتظمین کا دعوی ہے کہ کتب میلے میں چھٹی کے روز
ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری شریک ہوئے۔
لاکھوں روپے کی کتب فروخت ہوئیں۔