کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے آج ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے


کنوینئر  ایم کیوایم  پاکستان  خالد مقبول صدیقی   کا کہنا ہے   آج ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے

 

کنوینئر  ایم کیوایم  پاکستان  خالد مقبول صدیقی   کا کہنا ہے   آج ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے۔ایوانوں میں  پاکستان نہیں  چند خاندانوں کی نمائندگی  ہے ۔سازشوں کے باوجود  ایم کیوایم کو دبایا نہیں جاسکا۔

کنوینئر  ایم کیوایم   نے  ماہ جشن آزادی کی مناسبت سے کراچی ، گولی مار چورنگی ناظم آباد نمبر 1 میں  پرچم کشائی کی ۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا  تھا ہمارے اجداد ایسے پاکستان کا  خواب لئے آئے ،،،جہاں سب کے یکساں حقوق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ   آج ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت اورایوانوں میں  پاکستان نہیں  چند خاندانوں کی نمائندگی  ہے ۔

خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا  کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازشوں کے  باوجود ایم کیو ایم کو دبایا  نہیں جاسکا۔