فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نےبجلی
چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں حیسکوکےپانچ اہلکاروں سمیت چھ ملزمان
کوگرفتارکرلیا ۔۔۔ ملزمان بطور لائن مین، میٹر ریڈر اور لائن سپرٹنڈنٹ ڈیوٹی سر
انجام دے رہے تھے۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل میر پور
خاص نےبجلی چوری میں ملوث حیسکو کےپانچ
اہلکاروں سمیت چھ ملزمان
کوگرفتارکرلیا ۔۔۔ملزمان حیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری میں ملوث ہیں۔۔۔ بطور لائن مین، میٹر ریڈر اور
لائن سپرٹنڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔۔۔ترجمان ایف آئی اے کےمطابق حیسکو
ملازمین کے خلاف تین سے زائد مقدمات درج
تھے۔۔۔ملزمان نے مختلف دکانوں پر بوگس بجلی کےمیٹرز نصب کئے ہوئے تھے۔۔۔جہاں سے پندرہ ہزاریونٹس
کی بجلی چوری کی گئی۔۔۔جس سے قومی خزانے کو دس لاکھ سےزائدکانقصان پہنچا
۔۔۔کارروائی کےدوران غیر قانونی کنکشنز میں استعمال ہونے والی تاروں اور دیگر
آلات ضبط کرلیےگئے۔