وفاقی وزیرخزانہ اوروزیراعلیٰ سندھ کےدرمیان کراچی میں ملاقات ہوئی ۔۔۔ اجلاس میں ایف بی آر کی تنظیم نو اورڈیجیٹیلائزیشن سمیت اسمال میڈیم انٹرپرائزز کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق ہوا کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کامیابی کی ایک بہتر ین مثال ہے ۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ کےدرمیان ملاقات میں صنعتی گیس کی قیمتوں پرتبادلہ خیال ہوا۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صنعتکار گیس کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے پریشان ہیں ۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے بات کریں گے۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ ایف بی آر اور سندھ حکومت کے درمیان مسائل حل کروائیں گے۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسمال میڈیم انٹرپرائزز کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا۔۔۔اجلاس میں ایف بی آر کی تنظیم نو اورڈیجیٹیلائزیشن پر بھی بات چیت ہوئی ۔۔۔