بلدیہ عظمی کراچی کی عمارت سولر سسٹم پر منتقل۔ عمارت کی چھت پر لگائی گئی دوسو انسٹھ پلیٹس سے یومیہ ساڑھے چھ سو سے سات سو یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کے ایم سی کی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کڈنی ہل پارک میں سولر پینل کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے۔ عباسی شہید ، اسپینسر آئی اور میٹھا رام ڈسپینسری سمیت چار اسپتالوں کو سولر پر شفٹ کر رہے ہیں۔جنوری تک یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ کراچی کی تین بڑی شاہراہوں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی پر کروڑوں روپے کا مالی بوجھ کم ہوگا۔ اضافی بجلی کے الیکٹرک کو فروخت کی جا سکے گی۔ شہر میں بارشوں کے باعث تباہ حال سڑکوں کی دو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کررہے ہیں۔جہاں ہم بیوٹی فکیشن کر سکتے ہیں وہاں کر رہے ہیں،، جہاں ممکن نہیں وہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کروا رہے ہیں۔قیوم آباد سے شاہ فیصل کا ٹریک جلد مکمل کریں گے۔ کریم آباد انڈر پاس تعمیراتی کام تیس جون دو ہزار پچیس تک مکمل کرلیا جائے گا۔