سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی

عمران عمران

 سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شہید ذوالفقار  علی بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت  پیش کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی


سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شہید ذوالفقار  علی بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت  پیش کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔۔ کراچی میں  گٹر کے ڈھکن غائب ہونے کا تذکرہ  بھی ہوا ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔۔ اسپیکر اویس قادر شاہ نے اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو پوائنٹ آف آڈر پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔


علی خورشیدی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کے طلبہ کو ہر سال نشانہ بنا کر فیل کیا جا رہا ہے ۔۔ گزشتہ سال بھی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی اس کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔


لاسٹ ایئر بھی یہ کام ہوا تھا کہ اس پہ کمیٹی کی فارمیشن ہوئی تھی اور کمیٹی کی فارمیشن کے بعد کچھ فائنڈنگز ائی تھی ان فائنڈنگز کا حکومت نے اس سال کیا کیا وہ بھی ہمیں بتا دیں اس کا نقصان اگر اس شہر کے بچے جو فرسٹ ایئر میں جا رہے ہیں اور ان کا رزلٹ خراب ہوگا اس کا امپیکٹ کیا ائے گا کہ وہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں چاہے وہ ایم بی بی ایس کرنے کے لیے ان کی اوور ال پرسنٹیج خراب ہو جائے گی


صوبائی وزیر پالیمارنی امور ضیاء لنجار نے اپوزیشن لیڈر کو تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کرنے اور ٹی او آر بنانے کی پیشکش کردی۔


ہم اس پر ٹی او آرز بنا لیتے ہیں اگر کوئی کہیں پر کوئی کوتاہی ہو گئی ہے اگر پارٹ پر افسران کے پارٹس پر کوتاہی ہوئی ہے اس کو بھی چیک کر لیتے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی بھی کریں گے اگر کوتاہی ہوئی ہوئی ہے اگر کسی بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے رزلٹس میں کوئی پرابلم ہوا ہے تو اس کو بھی ریکٹیفیکیشن ہو سکتی ہے یہ کوئی اتنا بڑا معاملہ نہیں ہے

وزیر بلدیات سعید غنی نے پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت اب تک بتیس ہزار گٹر کے ڈھکن بلدیاتی نمائندوں کو فراہم کر چکی ہے۔



پچھلے سال میں صرف کراچی واٹر کارپوریشن نے 32 ہزار مین ہالز دیے ہیں اور کراچی میں جو مین ہالز کی تعداد ہے ایگزیکٹلی تو میرے پاس نمبر نہیں ہے لیکن چار لاکھ سے زائد ہیں اپ کی جو پہلی ترجیح ہو وہ ایک تو یہ ہونی چاہیے کہ اگرمین ہالز کے ڈھکن  بنا کے رکھیں اور جہاں پر یہ نہ ہو اس کو ایمیجٹلی ریپلیس کر کے رکھ دیں


پیپلز پارٹی کے رکن نثار کھوڑو نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت   پیش کرنے کے لئے قرارداد پیش کی،، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔۔ جس کے بعد اجلاس منگل کی سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔۔