کراچی میں وفاقی حکومت کی زمین پر آباد مکینوں کے لیے متبادل انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


 کراچی میں  وفاقی حکومت کی زمین پر آباد مکینوں کے لیے متبادل انتظامات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 

 کراچی میں  وفاقی حکومت کی زمین پر آباد مکینوں کے لیے متبادل انتظامات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں  جمشید کوارٹرز ، پاکستان کوارٹرز اور مارٹن کواٹرز     کی زمین کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کئے  جائیں۔ ان علاقوں میں صحت ، تعلیم ، پینے کے پانی اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات موجود ہونی چاہیں۔ان علاقوں کی ترقی کے لیے کمیونٹی اور مکینوں کو بھی حکمت عملی میں شامل کیا جائے تاکہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے ۔  انہیں بتایا گیا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے سیکریٹری وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس اور  چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر  بھی شریک ہوئے۔