وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا سن کر دکھ ہوا
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے، زخمیوں کا بہترین علاج کروایا جائے ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا سیہون کے قریب کوچ اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ڈرائیور حضرات سے التجا ہے تیز رفتاری سے گریز کریں