کراچی میں سلطان آباد کے قریب این ایل سی دفتر کے احاطے میں رکھے اسکریپ میں آگ بھڑک اٹھی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی  میں  سلطان آباد کے قریب این ایل سی  دفتر کے احاطے میں  رکھے اسکریپ میں آگ بھڑک اٹھی


کراچی  میں  سلطان آباد کے قریب این ایل سی  دفتر کے احاطے میں  رکھے اسکریپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ کے ایم سی اور کے پی ٹی کے چار فائر ٹینڈرز  نے آگ پر قابو پالیا۔


 این ایل سی   کے دفتر میں  آگ لگنے کی اطلاع پر   ریسکیو ڈبل  ون، ڈبل ٹو  نے  ں روانہ کردیں۔ کے ایم سی اور کے پی ٹی کے چار فائر ٹینڈرز   نے موقع پر پہنچ کر  آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔ کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ  اور کے پی ٹی کے چار فائر ٹینڈرز  نے آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے  آگ سے کباڑ میں رکھے ٹائر اور پرانے آئل کے ڈرم متاثر ہوئے۔ربڑ اور آئل کی موجودگی کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ  تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے پانی کے ساتھ فوم کا بھی استعمال کیا گیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔