پی ایس ایل سیزن ٹین کا آغاز، اب کراچی میں بھی رنگ جمے گا۔۔۔نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا

عرفان علی عرفان علی

 پی ایس ایل سیزن ٹین  کا آغاز، اب کراچی میں بھی رنگ  جمے گا۔۔۔نیشنل اسٹیڈیم میں  کراچی کنگز اور ملتان  سلطانز میں جوڑ پڑے گا


پی ایس ایل سیزن ٹین  کا آغاز، اب کراچی میں بھی رنگ  جمے گا۔۔۔نیشنل اسٹیڈیم میں  کراچی کنگز اور ملتان  سلطانز میں جوڑ پڑے گا۔۔۔دونوں ٹیموں کے کپتان  جیت کے لئے پرعزم ۔۔۔ محمد رضوان کہتے ہیں امید ہے پی ایس ایل کے بعد   مثبت تبدیلی آئے گی ،

 کراچی کا میدان ۔۔۔  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا امتحان۔۔۔ پی ایس ایل سیزن ٹین کا   کراچی میں پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا 


مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے خوب پریکٹس کی گئی ۔۔۔کھلاڑی بالنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں  جان مارتے نظر آئے


دونوں ٹیموں کے کپتان  پری میچ پریس کانفرنس کے لئے آئے تو جیت کے لئے  پر عزم دکھائی دئیے۔۔۔کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے کہا  کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،  تورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔


ڈیوڈ وارنر،کپتان کراچی کنگز۔۔۔جی دیکھیں، میری اولین ترجیح ٹریننگ سیشن تھا۔ ہمارے پاس ایک انٹرا اسکواڈ میچ تھا۔ اور ظاہر ہے، میں چونکہ ابھی گھر سے آیا ہوں، تو میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک نظر دیکھنا چاہتا تھا، جو اس میچ میں کھیل رہے تھے۔ میرے لیے یہ ضروری تھا کہ لڑکوں کو کل کے میچ کے لیے تیار کیا جائے۔ اس لیے میرے لیے ضروری تھا کہ میں بولرز سے بات کروں، بلے بازوں سے بات کروں،اور اپنے گیم پلانز پر کام کرنا ضروری تھا۔


ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے  کہا ماضی کی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔۔۔کہا فینز ہماری خراب پر فارمنس پر ناراض ہیں جو ان کا حق ہے،امید ہے پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی  نظر آئے گی 


محمد رضوان،ملتان سلطانز۔۔۔جوکراچی کنگزکی بیڈنگ ہے وہ کوئی شک نہیں کہ وہ بڑے بڑے نام لیکرآئےہوئےہیں جودنیاکےبڑے بڑے نام ہیں۔۔۔لیکن جب پلنگ الیون اترتی ہے توانکاآپس میں کمبنیشن ضروری ہوتاہےبجائے اس کہ بڑے بڑے نام ہوں الحمداللہ ہمارے پاس بھی ٹیم میں وہ پلئیرہیں جنہوں نےثابت کیاہواہے۔۔۔


  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹورنامنٹ کا تیسرا    میچ رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔۔۔اسٹیڈیم میں  میچ دیکھنے کے خواہشمند شہریوں کی  بڑی تعداد نے ٹکتس بھی خرید لئے ہیں ،فینز پر امید ہیں کہ اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔۔۔