اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت اور افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف پراکسی وار شروع کر دی ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کو اینٹری پوائنٹس بنا کر بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں حملے کروا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کر رہا ہے جبکہ اسپانسرڈ دہشت گرد سرگرم ہو چکے ہیں۔
شیری رحمان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت، عوام اور ادارے متحد ہیں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔