چہرہ
ڈیجیٹل ویب ڈیسک
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں
امن کےلیے ہم نے کوششیں کیں ، جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنج شیرمیں طاقت کا استعمال کیا ان کا کہناتھاکہ افغانستان
میں کئی جگہوں سے اسلحہ لے کر پنج شیر میں رکھا گیاتھا، پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی
کااعلان کرتےہیں ترجمان افغان طالبان نے کہاکہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن
افغانستان ہوگا ہماری خواہش تھی
پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں
مزاحمت کرنا پڑا، پنج شیر
کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہوگا،لوگ
قطعا تشویش میں متبلا نہ ہو، جنگ
کےدوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے ، ہم حکومت میں
توانا اور اچھے لوگوں کو لائیں گے ذبیح اللہ نے کہاکہ افغانوں سے کہتے ہیں پورے
افغانستان میں امن اور استحکام ہے
ہم نے خصوصی فورسز تشکیل دی ہیں جو ہر جگہ
سرچ آپریشن کریں گی افغان عوام افغانستا ن میں مزید جنگ نہیں چاہتے ، ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے امیدہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں
کے لیےبحال ہوجائےگا،ان کا کہناتھاکہ کابل میں حالات ٹھیک ہیں اور ہمارے
کنٹرول میں ہیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے
امدادی سامان لے کر
پرواز پہنچی ، افغانستان میں
موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے اقتدار سنبھالتےہی ہم دیگر معاملات پر توجہ دیں گے دنیا بھر سے اپیل
کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی
معاونت کریں کسی بھی شہری کو افغانستان چھوڑنے کی ضرورت نہیں
طالبان
نے ایک بار پھر افغانستان کےصوبے پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے
دوسری جانب قومی مزاحمتی محاذ افغانستان(این آراے ایف) نے اس دعوے کی تردید کردی
ہے۔
پریس
کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا این آراے
ایف کے متعدد کمانڈرز اور جنگجو جھڑپوں میں مارے گئے اور کئی فرار ہوگئے ہیں۔
ذبیح
اللہ مجاہد کا کہناتھاکہ وادی پنجشیر کی عوام ہمارے ہیں کسی کے خلاف کوئی کارروائی
نہیں کی جائیگی سب مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے کام کرینگے
دوسری
جانب قومی مزاحمتی محاذ افغانستان کی جانب سے طالبان کی وادی پنجشیر پر مکمل
کنٹرول کے دعوے کو مسترد کیا گیاہے فورسسز وادی کی تمام اسٹریٹجک پوزیشنوں پر
موجود ہیں۔