نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پچاس فیصدتماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔۔
پاکستان
کرکٹ بورڈ نےاعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی
کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں
کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ فی الحال
اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری تین دنوں یعنی یکم سے تین اکتوبر تک کھیلے جانے
والے میچز پر ہوگا۔ شائقین کرکٹ ان تمام میچز کی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے بک کرواسکتے ہیں۔تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل
کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔