کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران عمران

 کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سمندری طوفان کے زیر اثر کراچی میں مطلع ابر آلود اور  ٹھنڈ ی ہوائیں چل رہی ہیں۔ مختلف  علاقوں میں  کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندری گر روڈ،لیاری میں ہلکی بارش ہوئی۔  نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال ، صفورا چورنگی میں بھی بادل برسے۔ سی  ویو  پر بھی  بارش سےمنظر دلکش  ہوگیا۔ سیر و تفریح کے لئے آئے شہریوں نے حسین موسم کا خوب لطف اٹھایا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ یوں تو شمال مغرب کی جانب ہے،، لیکن کراچی بھی سسٹم کے زیر اثر رہے گا۔ تین اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔