کراچی میں ملیر کنٹونمنٹ کی حدود میں قائم صفورا چورنگی سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے

صبانور صبانور

کراچی میں ملیر کنٹونمنٹ کی حدود میں قائم صفورا چورنگی سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے

کراچی میں ملیر کنٹونمنٹ کی حدود میں قائم صفورا چورنگی سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پرنے سے آمد ورفت کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا اور حادثات بھی رونما ہوتے ہیں

کراچی میں سڑکیں تباہ حال انفرا اسٹکچر کا کوئی بندوبست نہیں شہری بے یارومددگار

یہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی  اہم سڑک ہے جو صفورا گوٹھ گلشن اور ایئر پورٹ ملیر کے راستوں کو جوڑتی ہے، یہاں رہنے والے کہتے ہیں سالوں گزر گئے لیکن  سڑک کی مرمت کا کام ایک بار بھی نہ ہوسکا

سڑک کے درمیان میں گہرے گڑھے پڑچکے ہیں جو نہ صرف خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے مالی نقصان کا بھی باعث بنتے ہیں ۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ ، ڈی ایم سی ، کے ایم سی اور  ایف ڈبلیو او سمیت دیگر ادارے موجود ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ بھی جاری کئے جاتے ہیں لیکن شہری شکوہ کرتے ہیں کہ وہ فنڈ انفرا اسٹکچر اور سڑکوں کی مرمت کے لیے استعمال نہیں ہوپاتے ۔