سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ  نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے کا  حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ  نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے کا  حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے  حکم نامہ برطانوی عدالت سے حیسکول کے خلاف مینا انرجی دبئی کے حق میں جاری  ڈگری پر عملدرآمد کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس اور  بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس نے پندرہ جون دوہزار اٹھارہ  کو مینا انرجی کے حق میں حیسکول کے خلاف پچانوے  لاکھ  ڈالر  کی ڈگری جاری کی تھی۔ عدالت نے حیسکول کو حیسکومیب لیبریکنٹس، واس ایل این جی اور حیسکول ٹرمینل لمیٹڈ میں اپنے شیرز ٹرانسفر کرنے سے روک دیا ہے۔ حیسکول کو اپنے متعدد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ مینا انرجی دبئی نے ڈگری پر عملدرآمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری پر عملدرآمد کے خلاف حیسکول کے وکیل کے اعتراضات مسترد کردیے۔