کراچی،عرفان علی
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کراچی میں
ترقیاتی کام تحریک انصاف نے کرائے۔ ایم این ایز نے وزیراعظم فنڈ سے مختلف منصوبوں پر نو ارب نوے کروڑ روپے خرچ کئے ۔ پنجاب اور کشمیر
کے بعد جلد سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
تحریک انصاف نے کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے 42 پارٹی
امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے فنڈز سے شہر میں
9ارب 90 کروڑ خرچ کیے۔
پریس کانفرنس میں کہا
کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے
سے گریزاں ہے۔ سپریم کورٹ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کا نوٹس لے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی
نااہلی کی وجہ سے کشمیر اور پنجاب سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوا۔انشاللہ
سندھ سے بھی ان کا خاتمہ ہوجائے گا۔۔