گرین لائن بس سروس کے لیے مزید 40 بسوں کی دوسری
کھیپ کراچی پہنچ گئی ، اسی بسوں کا بیٹرہ مکمل ہونے کے بعد امید ہے کہ بس سروس
اگلے ماہ تک فعال ہو جائے گی
کے پی ٹی حکام کے مطابق چین سے آئوی اوشین نامی
جہاز آج صبح کراچی پورٹ کی حدود میں داخل ہو گیا ہے ، 19ستمبر کو گرین لائن بس
سروس کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی تھی ، ان بسوں کا ٹیسٹ رن کا مرحلہ
جاری ہے ۔۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مطابق ڈرائیورز کی تربیت کا مرحلہ بھی
مکمل ہو چکا ہے ۔۔امید ہے کہ گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے
گا،،پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی،یہ تمام بسیں
مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہیں جن میں بیک وقت 45 افراد کے سفر کرنے کے لئے گنجائش موجود ہے
۔۔ جبکہ رش کے اوقات میں 180 مسافر سفر کر سکتے ہیں ۔۔ بس میں خواتین اور معذور
افراد کے لیے نشستیں مختص ہیں جبکہ مسافروں کے لئے موبائل فون چارجر پورٹ بھی
موجود ہیں ۔۔ ہر بس میں مسافروں کی سیکورٹی کے لئے 5 کیمرے نصب ہیں، بس منصوبے کے
22 اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں