چوتھی گوادر آف روڑ جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلےاختتام کوپہنچے۔

صبانور صبانور

چوتھی گوادر آف روڑ جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلےاختتام کوپہنچے۔

چوتھی گوادر آف روڑ جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلےاختتام کوپہنچے۔۔۔ گوادر جیپ ریس میں میکس ڈرٹ ٹیم نے میدان مار لیا۔۔۔مجموعی طوپرسترگاڑیاں دوڑمیں شریک ہوئیں۔۔۔تین حادثہ کاشکاربھی ہوئیں۔۔۔ نادر مگسی اورصاحبزادہ سلطان  گاڑیاں خراب ہونےکےباعث ٹریک مکمل نہ کرسکے۔۔۔اختتامی رنگارنگ تقریب گوادرکرکٹ اسٹیڈیم میں سجی۔۔۔ میکس ڈرٹ کے جین ہود نے تیز ترین ریسر کا ایوارڈ جیتا۔۔۔

گوادر جیپ ریس میں میکس ڈرٹ ٹیم نے میدان مار لیا۔۔۔پری پیڈ ڈی کیٹیگری  میں میکس ڈرٹ کے ڈرائیور بیرورگ مزاری نے حاصل کی،ظفربلوچ دوسرےجبکہ یاسرخالد نےتیسری پوزیشن لی۔۔۔ بی کیٹیگری پری پیڈ میں پہلی پوزیشن سعود مجید نےحاصل کی۔۔۔دوسرے نمبرپرمیکس ڈرڈ کلب کے جین ہود رہے۔۔۔بی اسٹاک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن بسمہ ﷲ مگسی،دوسری پوزیشن ملتان سلطان کے بہادر عزیز نےلی۔۔۔اے اسٹاک کیٹیگری  میں پہلی پوزیشن ایرانی ڈرائیور علی رضا،دوسری پوزیشن طارق مگسی اورتیسری پوزیشن عقیل احمد  نےحاصل کی۔۔۔سی اسٹاک کیٹیگری میں انٹرنیشنل ایرانی ڈرائیور حسین کوکان نے پہلی پوزیشن لی،دوسری پوزیشن ایرانی ڈرائیور مسعود ہودنےحاصل کی۔۔۔منیم جھنڈیر نےتیسری پوزیشن لی ۔۔۔ڈی اسٹاک کیٹیگری  میں ایک سوپچیس کلومیٹرکےٹریک پرریس جیتنےوالوں میں پہلی پوزیشن فلک ،دوسری شاہ گل مزاری اورتیسری پوزیشن بشیراحمدنےلی۔۔۔پری پیڈ ویمن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن خواتین کیٹیگری میں تشنہ پٹیل نےحاصل کی۔۔۔دوسرےنمبرپرماہم شیراز رہیں۔۔۔میکس ڈرٹ کے جین ہود نے تیز ترین ریسر کا ایوارڈ جیتا۔۔۔پروفیشنل کلاس کےڈرائیور فاسٹڈ ٹائم آف داڈے آصف فضل  چوہدری نے حاصل کی۔۔۔ خواتین کیٹیگری کا مقابلہ ندا واسطی نے جیت لیا۔۔۔رباب سلطان نےدوسری ،تیسری پوزیشن پلوشہ نےحاصل کی۔۔۔ گوادرجیپ ریلی میں تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب میں آتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا۔۔۔