کراچی پولیس آفس کے احاطے میں رکھے پرانے فرنیچر میں آگ لگ گئی،، مگر کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
کراچی پولیس آفس میں آگ
لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی
اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس
آفس کے احاطے میں پرانی ٹیبل، کرسیاں
اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔پرانے فرنیچر میں لگنے والی معمولی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے عمارت کے اندر کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا۔