ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ڈپٹی کنوینر وسیم ااخترکہتے ہیں حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا ملبہ اتحادیوں پر
گر رہا ہے ۔ ایم کیوا یم پاکستان موجودہ
مہنگائی کی صورت حال پر جمعہ کو اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔ایم کیو ایم
بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت خود فیصلہ کرے کہ وہ خود جائے گی یا عوام
اسے گھر بھیج دیں ۔
سندھ تاجر اتحاد کے زیر
اہتمام نیو جوبلی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسیم اخترکاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی
کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔تحریک انصاف کی غلط معاشی پالیسیوں کا ملبہ اب
اتحادیوں پر گر رہا ہے ۔ ایم کیو ایم جمعہ کے دن اہم فیصلہ کرے گی ۔ اب مزید عوامی
دباو برداشت نہیں کر سکتے ۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی
کے سربراہ فارو ق ستار کاکہنا تھا کہ
مہنگائی سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ حکومت فیصلہ کرے کہ وہ خود جائے گی یا
عوام ہاتھ سے پکڑ کر چلتا کریں ۔
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین
جمیل پراچہ کاکہنا تھا کہ ۔ آج مہنگائی پر
اپوزیشن سراپا احتجاج ہے ۔اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا تو تاجر بھی
حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائیں گے