وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ڈنشا بی آواری روڈ کی سافٹ افتتاح کی تقریب ہوئی

نزاہت خان نزاہت خان

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی  میں ڈنشا بی آواری روڈ کی سافٹ افتتاح کی تقریب ہوئی

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی  میں ڈنشا بی آواری روڈ کی سافٹ افتتاح کی تقریب ہوئی۔  کیماڑی برج سے خمیس گیٹ کیماڑی تک روڈ  پر چار کروڑ وپے لاگت آئی   ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے ڈنشا فیملی کے افراد کے ساتھ مل کرسنگ بنیاد کی تختی کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈنشا آواری  نے  مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر  غریب لوگوں کی خدمت کی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ  تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے ہیں،، اور  انہیں  ملک کا سرمایہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے  کراچی کی تعلیم ، ترقی، صحت کے شعبے میں پارسی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔کراچی میں ڈنشا آواری روڈ کیماڑی برج سے خمیس گیٹ کیماڑی تک چار کروڑ وپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ روڈ کے  دونوں اطراف  نکاسی آب کی لائنیں بچھائی گئی ہیں۔