کراچی میں
شہریوں اورجرائم پیشہ افراد کو پولیس اور
سیکورٹی اہلکار کا روپ دھار کر پیسے
بٹورنے والے تین ملزم پکڑے گئے ۔
ترجمان رینجرز
کے مطابق رینجرزاورپولیس نے مشترکہ کارروائی میں بلوچ کالونی، جہانگیرروڈ اور جمشیدکوارٹر
سے ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزمان پولیس
اور سیکورٹی اہلکاروں کےروپ میں شہریوں
اور منشیات فروشوں کو اٹھا کر لاتے،،اور رقم لے کر چھوڑ دیتے تھے۔ ترجمان رینجرز
کے مطابق ملزمان منظم گروہ کےذریعے شہریوں
سے پیسے اورموبائل فون لوٹنےمیں بھی ملوث تھے۔ گروہ کےدیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزموں سے سرکاری یونیفارم، جعلی کارڈ، تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دو پستول برآمد ہوئے
ہیں۔ ملزمان مسروقہ سامان،اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کےلیےپولیس کےحوالے کردیا گیا۔