ن لیگ نے وزیراعظم سے پہلے ہی
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی
افتتاح کردیا۔لیگی رہنماوں کو روکنے پر بدنظمی بھی ہوئی۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما اور کارکن ناظم
آباد میں تقریب کے لیے جمع ہوئے۔ انہیں گرین لائن کے پیڈسٹرین پُل پر جانے سے روکا گیا،، تو بے نظمی
پیدا ہوگئی۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کی ترقی
کاجوسفرشروع کیاتھا،،اس حکومت نے تباہ کردیا۔گرین لائن بس منصوبہ مسلم لیگ ن نے
دوہزار سولہ میں شروع کیا، ، جو دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہونا تھا،، تاہم وفاقی حکومت کی بے حسی کے
سبب آج تک تاخیر کا شکار رہا ۔سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کو منصوبے کے افتتاح کے لئے آنے کی ضرورت
نہیں جن کا منصوبہ تھا انہوں نے اس کاا افتتاح کر دیا ہے۔