کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت محمود آباد نالہ کی بحالی کا منصوبہ
مکمل کر لیا گیا ۔ ساڑھے تین کلو میٹر طویل نالے کے اطراف سڑک بھی تعمیر کردی گئی
ہے۔ وفاقی وزارا ،،اسد عمر اور علی زیدی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایف ڈبلیو
او کی کار کردگی کو سراہا ۔
محمود آباد نالےکےبحالی
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی
وزرااسد عمر اور علی زیدی کے علاوہ صوبائی وزیرسعید غنی بھی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد
عمر نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ،،
اس منصوبے میں سندھ حکومت نے وفاق کے ساتھ مل کر کام کیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے ایف
ڈبلیو او کو سراہا۔ کہا سارے بلدیاتی اختیارات
نہ سمیٹے جائیں۔وزیراعلی سےشدید ناراضی کا اظہار بھی کردیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا امید ہے شہر کے دیگر بڑے نالوں کی بحالی بھی ہوگی۔نالے صاف کردیئے،، اب شہری بھی اپنا
کردار ادا کریں۔
محمود آباد نالے کی بحالی کا منصوبہ 9 مارچ 2021 میں شروع ہوا تھا۔
ساڑھے تین کلو میٹر طویل نالے پر 7 پل قائم اور
80 فٹ چوڑا کیا گیا۔