گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے تاریخ رقم
کردی۔ ڈاکٹرز اور سرجنز نے جگر کے پانچ سو پچاس ٹرانسپلانٹس مفت کرنے کا ریکارڈ
کام سرانجام دیا۔
گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر
رحیم بخش بھٹی کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں کہیں بھی اس تعداد میں جگر کی پیوندکاری
نہیں ہوتی۔ یہ سندھ حکومت کی کاوش ہے۔ جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔ڈائریکٹر لیور
ٹرانسپلانٹ پروگرام ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کا کہنا ہے کہ آج سے تین سال قبل لیور
ٹرانسپلانٹ کو عام لوگوں تک پہنچانے کا مشن لیکر چلے تھے۔ جس میں کامیاب ہوئے۔
سندھ میں پبلک سیکٹر میں پرائیوٹ سیکٹر سے زیادہ لیور ٹرانسپلانٹ کیے ہیں۔ ڈاکٹر ،
سرجنز اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے اسٹاف نے پانچ سو پچاس ٹرانسپلانٹس
مکمل ہونے پر کامیابی کا کیک بھی کاٹا۔