سندھ ہائی کورٹ نیب
رولز بنانے میں تاخیر پر برہم۔ ریمارکس دیئے ایک
ماہ کی آخری مہلت دے رہے ہیں۔ نیب رولز پیش کریں۔ ورنہ نیب کی ایس او پیز
معطل کردیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ میں نیب تحقیقات
اور طریقہ کار کے قواعد و ضوابط بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےبتایاکہ نیب آرڈیننس میں دوسری ترمیم کے باعث
رولز بنانے میں تاخیر ہوئی۔نئے نیب آرڈیننس کے مطابق رولز فریم کرنے میں ایک
سو بیس دن کی مدت ہوتی ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس
میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ،،،اس لیے رولز ڈرافٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکے۔ نیب
رولز کا ڈرافٹ عدالت میں جمع کرادیا تھا۔ عدالت
سے استدعا کی تھی کہ جب تک نیب رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوجاتا،،،
ڈرافٹ پبلک نہ کیا جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے اگر اب تک نیب
رولز ہی نہیں بنائے گئے،، تو کسی کے خلاف کیسے کارروائی ہوسکتی ہے۔ ملزمان کو بھی
پتہ ہونا چاہئے ان کے حقوق کیا ہیں۔ ایک مہینے کی آخری مہلت دے رہے ہیں۔ نیب رولز
پیش کریں،،،، ورنہ نیب کی ایس او پیز معطل کردیں گے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی گئی۔