سندھ کابینہ نے کراچی ضلع کیماڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے
کے لئے زمین اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت کی
پچانوے سہولیات کی منظوری دے دی۔
ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن اسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے اور امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن
اسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل
دی گئی۔
کمیٹی نئی بھرتیوں کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات دے گی۔صوبائی کابینہ نے ضلع کیماڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے
کے لئے دوہزار ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت کی
پچانوے سہولیات کے علاوہ میڈیکل ایمرجنسی ری زلیئنس فاونڈیشن کے کانٹریکٹ میں چھ
ماہ توسیع کی بھی منظوری دے دی۔
وزیراعلی نے بتایا گزشتہ پانچ
سال میں ریونیو کی مد میں ایک سو انیس
فیصد کا اضافہ ہوا۔
سندھ ریونیو بورڈ نے ایک سو
چھتیس فیصد، ایکسائیز نے ایک سو بارہ فیصد اور بورڈ آف ریونیو نے اڑسٹھ فیصد گروتھ کی ۔صوبائی وزیر توانائی نے جھمپیر کے قریب
کول مائن میں حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعلی نے تمام مائنز
کا سیفٹی آڈٹ کرنے کی ہدایات دے دی۔
کہا اگر بچہ مائن میں کام
کر رہا تھا،، تو یہ چائلڈ لیبر کا معاملہ ہے۔
اس
معاملے پر سخت کارروائی کروں گا ۔