ڈالرکی اونچی اڑان۔ انٹر بینک میں پہلے3 کاروباری روزمیں 13 روپے96 پیسےمہنگا
ہوکربند ہوا،،
اسٹیٹ بینک کےمطابق ڈالرنئی تاریخی بلندی 224 روپے 91 پیسوں کی سطح
پربند ہوا۔۔۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا آغاز مثبت رہاسونے کی قیمت ۔مسلسل دورز
اضافے کےبعد آج کمی دیکھنے میں آئی۔
ڈالرنےتمام سابقہ ریکارڈ توڑدئیے،،، تجارتی خسارےمیں عدم توازن یا
پھرآئی ایم ایف کی شرط ڈالرنےنئی تاریخی بلندی کوچھولیا۔
دن کا اغاز ہوا تو ڈالر221 روپے 99 پیسے پر موجود تھا ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق آج ڈالر2 روپے92پیسے مہنگا ہوکر پہلی بارنئی تاریخی
بلندی224 روپے91 پیسوں کی سطح پربند ہوا، ،،
تین روزمیں ڈالر13 روپے96 پیسےمہنگا ہوا،، ڈالر نےٹریڈنگ کےدوران 225
روپےکی سطح کوبھی چھولیا تھا۔۔
پی ٹی آئی حکومت کےبعد نئی حکومت کا قیام سولہ اپریل 2022 کوہوا۔
پی ٹی
آئی حکومت کےبعد نئی حکومت کےقیام کےبعد سےاب تک ڈالر43 روپے36 پیسوں تک مہنگا
ہوچکا ہے۔۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج کاروبار کے اختتام مثبت رہا۔
100
انڈیکس میں 70 پوائنٹس اضافہ سے 40 ہزار 459 کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری
جانب مسلسل دو روز سونے کی قیمت میں اضافے کےبعد بدہ کےروز سونے کی فی تولہ قیمت
12سوروپےکمی کے بعد ایک لاکھ 44ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار28روپے کمی
کےبعد ایک لاکھ 23ہزار457روپے ہوگئی