کراچی پرانا گولیمار سے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی پرانا گولیمار سے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار۔

کراچی پرانا گولیمار سے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار۔

سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بُک میں نام شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کےمطابق  پرانا گولیمار میں  پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی میں ملوث لیاری گینگ وار  کےکمانڈر  کو گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت ساجد عرف گولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم  دوہزار چار میں لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ اور دوہزار سولہ میں ارشد پپّو گروپ میں شامل ہوا تھا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

 اس  کا نام سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے۔ملزم حال ہی میں واپس آکر اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔