کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،


 کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،


کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا،، نوٹیفکیشن  کے مطابق لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے ،ان ایریاز میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال لازمی  ہوگا، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کےچار یونین کونسلز، کورنگی یونین کونسل نمبر 2 ناصر کالونی ، یونین کونسل نمبر 3 چکرا گوٹھ کے مختلف علاقے شامل ہیں  ان کے اعلاوہ گلزار کالونی یونین کونسل 6  کے مختلف علاقے اور یونین کونسل نمبر 10 بھٹائی کالونی کے مختف علاقے شامل ہیں، نوٹیفیکیشن کےمطابق مائیکرو اسمارٹ  لاک ڈاؤن 24 جولائی  سے 6 اگست کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔۔