سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے وہ بہت مطمئن ہیں۔

عمران عمران

سابق  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے وہ  بہت مطمئن ہیں۔

سابق  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے وہ  بہت مطمئن ہیں۔

گزشتہ ایک سال میں   بلدیہ عظمی کراچی نے کام کر کے دکھایا۔ بارشوں کے بعد پانی کی جلد نکاسی کو ممکن بنایا۔پارکوں سے تجاوزات و چائنا کٹنگ کا خاتمہ کیا۔

سابق  ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے حقانی چوک  پر  ڈی ایم سی جنوبی کے تحت  اسکول کا افتتاح   کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی اداروں میں اختیارات کا کوئی مسئلہ  نہیں تھا۔

 میں نے انہی اختیارات کے ساتھ کام کیا۔بارشوں میں  حقانی چوک کا علاقہ ہفتوں بند ہوجاتا تھا۔

حالیہ بارشوں میں یہاں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی  بنایا ۔

 ان کے ایڈمنسٹریٹر کا  عہدہ سنبھالنے سے پہلے شہر کے پارکوں میں چائنہ کٹنگ کی گئی تھی۔ وہاں  سیاسی جماعتوں کے دفتر بنائے ہوئے تھے ۔ سابق میئر وسیم اختر کے پی ٹی سے پیسے نہیں لے سکے تھے ۔

ہم نے ریکوری کی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کے ایم سی کو ساٹھ کروڑ کی ایک اور ریکوری ہونے والی تھی ۔

وہ  بہت مطمئن  ہیں۔گزشتہ ایک سال میں بلدیہ عظمی کراچی نے   کام کر کے دکھایا۔