ورلڈیوتھ اسکریبل کمیٹی ویسپا نے پاکستان کو یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی دے دی


ورلڈیوتھ اسکریبل کمیٹی ویسپا   نے پاکستان کو یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی دے دی

 

ورلڈیوتھ اسکریبل کمیٹی ویسپا   نے پاکستان کو یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی دے دی، پاکستان کو مسلسل دوسری بارویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی مل گئی،، ورچوئل ایونٹ آئندہ ماہ کھیلا جائےگا۔

عالمی وباء کورونا کےباعث گزشتہ سال پاکستان نےپہلی بار اسکریبل ٹورنامنٹ ویسپا یوتھ کپ کی آن لائن میزبانی کی تھی،، ایونٹ کےکامیاب انعقاد پرویسپا نےدوہزاراکیس کی چیمپئن شپ کیلئےبھی پاکستان کا انتخاب کرلیا،، ورچوئل چیمپئن شپ سات سے بائیس اگست تک کھیلی جائے گی،،

سات سے پندرہ اگست تک کھیلے جانے والے پہلے مرحلے میں ہرکھلاڑی چھتیس گیمز کھیلے گا، ٹاپ ٹین کھلاڑی بائیس اگست کو گرینڈ فائنل میں ان ایکشن ہوں گے،،

 (یہ چیمپئن شپ 2006 سے کھیلی جارہی ہے پاکستان دو دفعہ اسے جیت چکا ہے2019 میں کورونا وبا کی وجہ سے یہ چیمپئن شپ نہیں ہو سکی جس کے بعد پچھلے سال ہم نے آن لائن کرانے کی آفر کی تھی جسے قبول کیا گیا اورہم نے چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کروایا)

ویسپا یوتھ کپ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی حصہ لیں گےجن کا انتخاب کوالیفائنگ راؤنڈ کےذریعے کیا جائےگا،،