کراچی میں ڈاو یونیورسٹی نے طلبہ کے احتجاج کے باجود فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ترقیاتی کاموں کی فیس بھی طلبہ اداکریں گے عید سے قبل طلبہ و طالبات فیسوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج تھے
ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بی ایس اور پروفیشنل پروگرام کے فیس شیڈول کی منظوری دے دی گئی بی ایس پروگرام کی امتحانی فیس 5ہزار روپے فی سیمسٹر مقرر کردی گئی جبکہ مشترکہ مارک شیٹ فیس 3ہزار روپے اور
ٹرانسپورٹ فیس32ہزار روپے کردی گئی ہیں یونیورسٹی ڈیولپمنٹ چارجز 14ہزار500روپے ہر طالبعلم کو ادا کرنے ہوں گے اس کے علاوہ ہاسٹل سیکیورٹی ڈپوزٹ فیس 25ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے نرسنگ ہاسٹل فیس 40ہزار روپے کردی گئی عید سے قبل طلبہ و طالبات فیسوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج تھے