کراچی میں دماغ خور امیبا ،،نگلیریا سے متاثر اکیس سالہ نوجوان جاں بحق۔

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں دماغ خور امیبا ،،نگلیریا سے متاثر اکیس سالہ نوجوان  جاں بحق۔

 کراچی میں دماغ خور امیبا ،،نگلیریا سے متاثر اکیس سالہ نوجوان  جاں بحق۔

شہر میں اب تک  نگلیریا سے چھ اموات ہوچکی ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے  مطابق ڈی ایچ اے کے  رہائشی اکیس سالہ نوجوان کو اٹھارہ  جون کو بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

طبیعت بگڑنے پراسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز نوجوان انتقال کرگیا۔

 ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کےمطابق  اکیس سالہ نوجوان ڈیفنس کی نجی اکیڈمی کے سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔

 کراچی میں اب تک نیگلیریا  سے چھ اموات ہوچکی ہیں۔ ان میں سے چار کا تعلق کراچی، دو کا کوئٹہ اور حیدرآباد سے ہے۔