حبس اور گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی غائب۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے۔
کراچی میں لیاری ، بلدیہ ، کھارادر ، بولٹن مارکیٹ ، سولجر بازار ،سرجانی ٹاؤن ، لائنز ایریا اور گارڈن میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک شہر میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔
بجلی بندش کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی –
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے۔
مرمت اور علاقائی خرابی کی صورت میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کو لوڈشیڈنگ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔
کراچی میں بجلی کی طلب تین ہزار میگاواٹ اور فراہمی ستائیس سو میگاواٹ ہے۔
اس طرح تین سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔