اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی اور ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کیس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی اور ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک   کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی اور ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک   کیس

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اسلام آباد ہائیکورٹ   میں پیش

پی ٹی اے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر کیسے لیگل انٹرسیپشن کی شقیں شامل کر سکتا ہے؟ عدالت

قومی سلامتی یا کسی بھی جرم کے خدشے پر وفاقی حکومت فون ٹیپنگ کی اجازت دے سکتی ہے، وکیل

فون ٹیپنگ کی اجازت دینا وفاقی حکومت کا اختیار ہے ، وکیل پی ٹی اے  کا عدالت میں موقف

وفاقی حکومت نے جواب میں کہا کہ انہوں نے لیگل انٹرسیپشن کی کوئی اجازت نہیں دی، جسٹس بابر ستار

کیا وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر ٹیلی کام آپریٹرز کسی ادارے کو اجازت دے سکتے ہیں؟ جسٹس بابر ستار

اگر پی ٹی اے کے پاس ایسی کوئی شکایت آئے تو ریگولیٹر کے طور پر ایکشن لیں گے، وکیل

وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی کیلئے لیگل انٹرسیپشن کی اجازت دینے میں تو مسئلہ نہیں، جسٹس بابر ستار

آپ کا موقف ہے کہ پی ٹی اے نے لیگل انٹرسیپشن کیلئے کبھی خط و کتابت نہیں کی؟ جسٹس بابر ستار

آپکو عدالتی معاونت کیلئے طلب کیا ہے، جسٹس بابر ستار کا چیئرمین  پی ٹی اے سے مکالمہ

حکومت نے  رپورٹ میں جو کہا تھا کہ اجازت نہیں دی گئی وہ اس کیس کی حد تک تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

  ایسی بات نہ کریں ،اٹارنی جنرل نے یہاں آ کر کہا ہے کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی گئی، جسٹس بابر ستار

آٹھ ماہ سے پوچھ رہا ہوں کہ اگر کوئی فریم ورک ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، جسٹس بابر ستار

آپ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم صرف اس آڈیو کال کی بات کر رہے تھے، جسٹس بابر ستار

وزیراعظم آفس، چار سیکریٹریز نے بیان دیے کہ ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی، جسٹس بابر ستار

اگر کسی نے عدالت سے غلط بیانی کی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، جسٹس بابر ستار

کیا پی ٹی اے کسی ادارے کو کوئی سہولت فراہم کر رہی ہے؟ جسٹس بابر ستار

پی ٹی اے نے یہ شق ڈالنی ہوتی ہے اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں اس سے  تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

لیگل انٹرسیپشن کے علاوہ لائسنس کی تمام شقوں پر پی ٹی اے عملدرآمد کراتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

گزشتہ ہفتے بارسلونا میں ٹیلی کام سے متعلق کانفرنس  کےلیے گیا  تھا، چیئرمین پی ٹی اے

90فیصد موبائلز میں وائرس ہوتا ہے، کیمرہ بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

اسرائیل کی ایک کمپنی نے پیگاسس سافٹ ویئر بنایا جو موبائل کو متاثر کرتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

یہ مشکل کام نہیں، ایک منٹ لگتا ہے اور موبائل ہیک کیا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

آپ فون میرے پاس چھوڑ کر  جائیں تو اتنی دیر میں  مکمل رسائی لی جا سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے کہہ رہے ہیں کہ غیرقانونی انٹرسپشن ایک سمندر ہے، وکیل عرفان قادر

آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب غیرقانونی فون ٹیپنگ ہو رہی ہے؟ جسٹس بابر ستار کا استفسار

فون ٹیپنگ کی متعلقہ اور مجاز ایجنسی کونسی ہے؟ جسٹس بابر ستار کا استفسار

 نہیں معلوم، ہمیں تو جہاں پی ٹی اے کہتا ہے وہاں سسٹم لگا دیتے ہیں، وکیل ٹیلی کام آپریٹرز

کیا ٹیلی کام آپریٹرز کو متعلقہ انٹیلی جنس ایجنسی سے متعلق معلوم نہیں؟ عدالت

ایک موبائل ڈیوائس کہاں پر ہے وہ تو ٹیلی کام آپریٹرز کے ٹاورز کے ذریعے ہی ہوتا ہے، جسٹس بابر ستار

موبائل لوکیشن فراہم کرنے کی اجازت کس شق کے تحت آتی ہے؟ جسٹس بابر ستار کا استفسار

اسلام آباد پولیس کوئی کسی مجرم کو ٹریس کرنا ہو تو کون انکی مدد کریگا؟ جسٹس بابر ستار

ٹیلی کام آپریٹرز کا صارفین کے ساتھ ایک معاہدہ ہوتا ہے، جسٹس بابر ستار

صارفین کی موبائل فون سے متعلق  معلومات پرسنل   ہیں، جسٹس بابر ستار

پی ٹی اے اگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کرتا ہے تو وہ کس قانون کے تحت ہوتا ہے؟ عدالت

آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو معلوم ہی نہیں کہ مجاز ایجنسی کونسی ہے؟ جسٹس بابر ستار

ایس او پی کے مطابق کس نے ٹیلی کام آپریٹرز کو درخواست  کرنی ہوتی ہے؟جسٹس بابر ستار

وفاقی حکومت نے  کیس سے متعلقہ کالز ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

 یہ رویہ درست نہیں ہے، جسٹس بابر ستار کاایڈیشنل اٹارنی جنرل  سے مکالمہ

وزیراعظم، اٹارنی جنرل، 3سیکریٹریز نے جواب جمع کرایا کہ فون ٹیپنگ کی کوئی اجازت نہیں دی گئی، عدالت

آپ آ کر کہہ رہے ہیں کہ آپ کا جواب کیس سے متعلق تھا، جسٹس بابر ستار کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ

آپ سے بار بار یہ بات پوچھی ہے کہ اگر کوئی سسٹم موجود ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، جسٹس بابر ستار

وفاقی حکومت نے تو یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ان چھوٹے معاملات میں مداخلت ہی نہیں کرتے، جسٹس بابر ستار

اگر کسی نے غلط رپورٹ جمع کرائی ہے تو اسکو نتائج بھگتنا پڑینگے، جسٹس بابر ستار