چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت کردی

عرفان علی عرفان علی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے  پی آئی اے اور  اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت کردی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے  پی آئی اے اور  اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت کردی۔ کراچی آرٹس کونسل میں یوم مزدور کی  مناسبت  سے تقریب میں  کہا  مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے۔ مزدوروں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔

بلاول بھٹو  نے کہا   پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کرنے کے بجائے  انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلا یا جائے۔ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے لیے ای و بی آئی جیسے اقدام اٹھائے۔ پیپلزپارٹی نے مزدور مخالف پالیسیوں اور مزدور مخالف قوانین کو ختم کیا۔  ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں  مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ  کرنا چاہیے۔ چیئر  مین پیپلزپارٹی  کا کہنا تھا  اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ  صوبائی حکومت  کی مرضی کے بغیر،، اس ادارے کے بارے میں فیصلے نہیں کرنے چاہییں