ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر صدرمملکت کوتشویش سے آگاہ کردیا ۔

عرفان علی عرفان علی

   ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر صدرمملکت کوتشویش سے آگاہ کردیا ۔

ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر صدرمملکت کوتشویش سے آگاہ کردیا ۔

 صدرمملکت سے قیام   امن  کےلیےاثررسوخ استعمال کرنےکی درخواست بھی  کردی ۔

صدر   آصف علی زرداری سے وزیراعلی ہاوس میں کنوینر ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے  تین رکنی وفد نےملاقات کی ۔

ترجمان ایم کیوایم کےمطابق ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کےوفد نے سندھ خصوصا کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا،، اور   کراچی میں قیام امن  کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔

 ترجمان کےمطابق ایم کیو ایم  ، ملک  خصوصا سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کو حل کرنے  کےلئے  سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایم کیوایم کےوفد میں فاروق ستار اورمصطفیٰ کمال جبکہ صدرمملکت کےہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ موجود تھے۔