کراچی میں سر اور گردن کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں سر اور گردن کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے


کراچی میں سر اور گردن کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کراچی کے سول اسپتال میں آنے والے کینسر کے مریضوں کی 10 سے 15 فیصد تعداد سر اور گردن کے کینسر کا شکار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر گھنٹے کے دوران سر اور گردن کے کینسر کے نتیجے میں ایک شخص جان سے جاتا ہے۔ 
سول اسپتال کے شعبہ ناک کان حلق ،  ڈاؤ میڈیکل کالج اور ٹیومر بورڈ اسٹیبلشمنٹ فیسیلٹیشن فورم کھ اشتراک سے ہیڈ اینڈ نیک کینسر آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں یومیہ سر اور گردن کے سرطان کے دو سے تین مریض آتے ہیں۔ پاکستان خصوصاً کراچی میں یہ کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دنیا بھر میں ہر گھنٹے کے دوران ایک شخص ان کینسر کا مقابلہ کرتے زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کینسر سے متعلق آگاہی سے اس بیماری سے بروقت بچا جاسکتا ہے۔ ان مریضوں کے تیماردار بھی اکثر پان گٹگا اور چھالیہ کا استعمال کرتے ہیں جو مضر صحت ہے۔
ماہرین کے مطابق ناک بہنے، سانس لینے ، چبانے یا نگلنے میں دشواری ہو، آواز میں تبدیلی اور گلے میں سوزش ہو، گردن یا منہ میں بے درد گانٹھ ہو، منہ پر سفید یا سرخ نشان ہوں تو فوری طور پر معالج سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔