کراچی ڈیفنس فیز فائیو،توحید کمرشل میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی ڈیفنس فیز فائیو،توحید کمرشل میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ  کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا


کراچی ڈیفنس فیز فائیو،توحید کمرشل میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ  کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے افسر  کی مدعیت میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی دفعہ کے تحت کلفٹن تھانے میں  مقدمہ درج  کرایا گیا ہے۔  مدعی کا بیان ہے وہ کمپنی کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ سعید کے ساتھ توحید کمرشل آیا تھا۔نجی بینک سے چیک کے ذریعے پانچ لاکھ، آٹھ  ہزار روپے کیش نکلوائے۔رقم لے کر پیدل ہی سعید کے لیے سگریٹ لینے پان کے کیبن پر گئے۔ اچانک پینٹ شرٹ میں ملبوس تین افراد ایک موٹرسائیکل پر آئے۔دو افراد پستول ہاتھ میں تھامے آئے اور مجھ سے رقم والا بیگ چھینا۔سیکیورٹی گارڈ  نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا پستول نکالا اور  پیسوں والا بیگ پکڑ لیا۔ اس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ بھگڈر مچنے پر ملزمان بیگ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گارڈ سعید کو اسپتال لے گئے  لیکن   اس نے دم توڑ دیا۔