گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےایک کروڑ نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ گھر بنانے کے دعوے کئے گئے۔ کسی کو کچھ نہیں ملا بلکہ عوام کو آئی ایم ایف کا مزید قرض دار بنا دیا گیا۔
کراچی میں نجی انسٹی ٹیوٹ کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے ساتھ والدین کے لیے آج اہم دن ہے۔ ہمیں اب طلباء میں سے لیڈر شپ چاہیے۔ جب تک ایسا نہیں ہوگا ،،سیاستدان جھوٹے وعدے کرتے رہیں گے۔گورنر بننے کے بعد انہوں نے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دیے۔ یہ بڑے بڑے ایوان سب آپ کے ہیں۔ آپ طلباء کو آگے بڑھنا ہوگا۔ ایوانوں میں آنا ہوگا۔