کراچی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی

صبانور صبانور

 کراچی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی


کراچی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت کے بعد  بغیر لائسنس ڈرائیورز، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے علاوہ بغیر بار کوڈ   والے  واٹر ٹینکرز کے خلاف کاروائیاں تیز ہوگئیں۔اسلام آباد،پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس ملک بھر میں ہم نیٹ ورک اور شیل کے تعاون سے ٹریفک قوانین سے متعلق  آگہی مہم بھی چلارہی ہے ۔ 

 کراچی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  میدان میں آئے،، تو ٹریفک پولیس نے کارروائیاں   تیز کردیں ۔

 بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے  خلاف ٹریفک پولیس کا ایکشن۔ کالے شیشے،بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر  پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف  بھی کارروائیاں شروع۔ بغیر  فٹنس اور بار کوڈ   والے  واٹر ٹینکرز  کو  بھی  روکا جارہا ہے۔


غنی بخش، ایس او کھارادر(فینسی نمبر پلیٹیں ہیں جہاں بلیک شیشے ہیں جہاں یہ موٹر سائیکل کم عمری والے لیسز کے خلاف یہ ہمارے بڑے افسران کے احکامات ہیں تو یہ بغیر لائسنس کی گاڑیاں بہت چل رہی ہے ان کے خلاف کاروائی کرو

جواد اختر، ایس او کلفٹن (اسپیشلی جو کہا گیا ہے جسے واٹر ٹینکر ہیں ہیوی ٹریفک ہے اور بغیر لائسنس ہوتی ہیں اس کے لیے ہمیں ایف ائی ار لانچ کرتے ہیں اور باقی جو پرائیویٹ ہوتی ہیں ان کو چالان کرتے ہیں ان کو بند کرتے ہیں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  پولیس اہلکار  چالان کاٹ رہے ہیں،، تو دوسری جانب  ڈرائیور  قوانین پر عملدرآمد نا کرنے کے حوالے سے،،نت نئے بہانے بناتے رہے ۔


شہری(بالکل صحیح کہہ رہے ہیں اپ پرنٹڈ ہے مگر میرا ایک ریزن ہے ریزن یہ ہے کہ میرے یہ گلاسز اپ لگا کر دیکھیں اب اگر ہم کسی سے لینے جاتے ہیں سرٹیفیکیٹ کے جی اپ دے دیں سرٹیفیکیٹ دے دیں تو وہ نہیں ملتا اپ کو پتہ ہوگا بیچ میں وہ فیک این او سیز ائی تھی اس کا بالکل پلیٹ فارم  نہیں ہے تو کیا کریں)

شہری(شروع میں کروائی تھی بھائی والوں نے اترا ان کا کوئی مسئلے چل رہے تھے اپس میں ان کے پاس وہ پرمٹ بھی تھا شاید ابھی بھی ہوگا ابھی تو میں انہیں ڈراپ کر کے ا گیا ہوں یہاں پہ اچھی بات ہے اگر ہو رہے ہیں تو ہم چالان ہے تو ہم بھریں گے)

شہری(بالکل میرے این ائی سی دیا ہے لائٹن میرا بنا ہوا تھا اسپائر ہو گیا ابھی میرا دوبارہ بنے گا ایک عرصہ ہوتا ہے اب وہ ان کے سسٹم میں انا چاہیے اب یہ بولتے ہیں میرا لائک لائن بالکل بھی نہیں بنا ہوا ہے

اسلام آباد،پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس ملک بھر میں ہم نیٹ ورک اور شیل کے تعاون سے ٹریفک قوانین سے متعلق  آگہی مہم بھی چلارہی ہے۔