اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا

عرفان علی عرفان علی

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن طالبہ کنزیٰ  نے 987 نمبرزکے ساتھ حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن طالبہ عبیرہ نے 974  جبکہ تیسری پوزیشن طالبہ ثناء  نے 968 نمبرز کے ساتھ حاصل کی۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 27 ہزار 707 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 974 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 43.22 فیصد رہا۔