کراچی میں سرکاری میوزیکل ٹیچرز کا احتجاج۔ پولیس کا لاٹھی چارج

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں سرکاری میوزیکل ٹیچرز کا احتجاج۔ پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی میں سرکاری میوزیکل ٹیچرز کا احتجاج۔ پولیس کا لاٹھی چارج  ۔ متعدد کو حراست میں  لے لیا۔ مظاہرین نے سڑک پر ہی موسیقی کی محفل سجالی۔


 مظاہرے میں شریک  سرکاری میوزیکل ٹیچرز  نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی،، تو پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ متعدد کو پکڑ کر موبائلوں میں ڈال دیا۔مظاہرین نے دھرنا دے کر سڑک پر ہی موسیقی کی محفل سجالی۔ پولیس اہلکار بھی مظاہرین کی پرفارمنس دیکھنےمیں مصروف ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے دوسال قبل سرکاری سطح پر تین سو انیس میوزیکل ٹیچرز کو بھرتی کیا گیا،، لیکن اب تک جوائننگ لیٹرنہیں دیےگئے۔صوبائی وزیر  تعلیم  سردار شاہ کا کہنا ہے سندھ ہائی کورٹ نے  بھرتیاں ختم کرکے سندھ حکومت کو  دوبارہ اشتہارات  دینے کا حکم دیا تھا۔عدالتی  فیصلے کے خلاف میوزک ٹیچرز کو جوائننگ نہیں دے سکتے۔  ایک حل یہ ہے کہ دوبارہ آئی بی اے سے ٹیسٹ کرائیں۔ دوسرا راستہ ہے کہ میوزک اساتذہ  عدالت  چلے جائیں۔