پنجاب کو صاف، سبز اور اسمارٹ بنانے کا عزم: مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کو صاف، سبز اور اسمارٹ مستقبل دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ میانوالی، وزیرآباد، سرگودھا، ساہیوال سے لے کر ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد تک ترقی کا سفر برق رفتاری سے جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی اقدامات شروع ہو چکے ہیں، جن کے ذریعے خواتین کو محفوظ اور کم خرچ سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان سہولتوں سے خواتین کے لیے روزگار، تعلیم اور اعتماد کے نئے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے آلودگی میں کمی آئے گی اور شہریوں کو صاف فضا میسر ہوگی۔ فیصل آباد سمیت پورے پنجاب کو جدید، محفوظ اور خوشحال سفر فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔