کراچی سٹی کورٹ کے احاطہ میں گولیاں چل گئیں۔ شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بھق ہوگئی۔ پستول کے بٹ لگنے سے سسر کو بھی چوٹیں آئیں۔وکیل کا لباس پہنے ملزم گرفتار۔ کراچی پولیس چیف نے غفلت اور لاپروائی پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔
کراچی سٹی کورٹ سینٹرل کی عدالت کے صحن میں وکیل کا لباس پہنے شخص نے خاتون پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کے مطابق شدید زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی،، اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم مقتولہ کا شوہر ہے۔ گرفتارملزم کو تفتیش کےلیےرسالہ تھانےمنتقل کیاگیا۔ملزم اسلحہ چھپا کرعدالت کےاحاطے میں لایا تھا،، لیکن اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈسامنےنہیں آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واقعہ کے دوران پستول کےبٹ مار کر اپنے سسر کو بھی زخمی کردیا،، جن کا بیان قلمبندکیاجارہاہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ واقعے کے دو مقدمات مقتولہ کے شوہر کے خلاف درج کرلئے گئے ۔ایک مقدمہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،دوسرا اہلیہ اور سسر پر قاتلا نہ حملہ کرنے پر درج ہوا