کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں دو خواتین کی جان چلی گئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

  کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں دو خواتین کی جان چلی گئی


 کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں دو خواتین کی جان چلی گئی۔  سہراب گوٹھ کے قریب ڈمپر اور   ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے اموات ہوئیں۔


پولیس کےمطابق  سہراب گوٹھ کے قریب   خاتون رکشہ سے اتر رہی تھی کہ  ڈمپر نے ٹکر مار دی۔ خاتون  ڈمپر کے نیچے آکر  جاں بحق ہوگئی۔  حادثے کے بعد  ڈمپر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے  موقع پر پہنچ کر ڈمپر تحویل میں لے لیا جبکہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ ماڑی پور روڈ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے  خاتون کی جان چلی گئی۔حادثے   سڑک عبور کرنے کے دوران  پیش آیا ۔ گورنر سندھ کامران  ٹیسوری نے واقعات کا نوٹس لیتے  ہوئے آئی جی سندھ اور  ڈی آئی جی ٹریفک سے  رپورٹ طلب کرلی۔