کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز اور چیمپئنر ٹرافی کے دوران ٹریفک پلان تیار۔

عرفان علی عرفان علی

  کراچی کے  نیشنل بینک  اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز اور   چیمپئنر ٹرافی کے دوران    ٹریفک پلان تیار۔


 کراچی کے  نیشنل بینک  اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز اور   چیمپئنر ٹرافی کے دوران    ٹریفک پلان تیار۔ کارساز  سے اسٹیڈیم،ملینیم  مال راشد منہاس روڈ  سے  نیوٹاؤن اور  اسٹیڈیم سگنل سے  حسن اسکوائر کی سڑکیں ہیوی ٹریفک کے لیے بند  رہیں گی۔ 

کراچی کے  نیشنل بینک  اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز اور   چیمپئنر ٹرافی کے   لئے  ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔


 کراچی میں سہہ فریقی سیریز کے دو میچ 12 اور 14 فروری   جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے تین میچ 19  اور 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔


 میچز کے دوران کارساز  سے اسٹیڈیم،ملینیم  مال راشد منہاس روڈ  سے  نیوٹاؤن اور  اسٹیڈیم سگنل سے  حسن اسکوائر کی سڑکیں ہیوی ٹریفک کے لیے بند  رہیں گی۔


اس دوران   سرشاہ سلیمان روڈ  پرٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔ تماشائیوں کےلئے    نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا  انتظام کیا گیا ہے۔


کارساز سے آنے والے ،،فلائی اوور کےنیچے سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچ سکیں گے جبکہ ملینیم  مال راشد منہاس روڈ پہنچنے والے بھی یہاں گاڑیاں پارک کریں گے۔


ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکےگی۔پیپلز چورنگی   سے آنے والی ہیوی ٹریفک  بھی یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔