سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے رہائشی منصوبہ مکمل شفاف ہے

عرفان علی عرفان علی

 سندھ میں سیلاب متاثرین  کے لئے رہائشی منصوبہ مکمل شفاف ہے


سندھ میں سیلاب متاثرین  کے لئے رہائشی منصوبہ مکمل شفاف ہے۔ ترجمان پروجیکٹ کی سینیٹ کمیٹی میں  مستحق افراد کو گھر نہ ملنے کے الزام کی تردید ۔ کہا فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کا  جیو ٹیگڈ  ڈیٹا موجود ہے۔

ترجمان سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب متاثرین  کا کہنا ہے ایس پی ایچ ایف ڈیجیٹل ڈیٹا پر مشتمل شفاف منصوبہ ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے ساڑھے تین  لاکھ گھر مکمل  ہو چکے اور نو  لاکھ گھر مختلف مراحل میں زیر تعمیر ہیں۔ فائدہ اٹھانے والے اکیس  لاکھ  افراد  کی فہرست پاک آرمی، این ڈی ایم اے اور ڈی سیز  بیسڈ  سروے پر مشتمل ہے۔ فہرست کی ایم آئی ایس  ایپ کے ذریعے دوبارہ تصدیق کی گئی۔ گھر حاصل کرنے والے افراد کی  شناخت سے لے کر رقم کی ادائیگی اور گھر مکمل ہونے تک تمام کام کی نگرانی دنیا کی تین بڑی آڈٹ فرمز کر رہی ہیں۔منصوبہ کی شفافیت کو ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے بھی تسلیم کرچکے ہیں۔